ایران کے خلاف امریکہ کے سخت موقف میں تبدیلی نہیں ہوگی:بولٹن

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن۔28اگست(سیاست ڈاٹ کام)امریکہ کے قومی مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھلے ہی ایران سے بات چیت کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ،لیکن تہران کے خلاف امریکہ کے سخت موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔مسٹر بولٹن نے ریڈیو فری یورپ کو دئے ایک انٹرویو میں کہا،‘‘صدر ٹرمپ کے ایران سے بات چیت کرنے کی خواہش ظاہر کرنے سے تہران کے سلسلے میں ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔’’امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا تھا وہ بہتر حالات میں ایران کے صدرحسن روحانی سے ملاقات کر کے بات چیت کرنا چاہتے ہیں اور یہ ملاقات جلد ہی ہوسکتی ہے ۔مسٹر بولٹن نے کہا کہ ایران پر لگی امریکی پابندیوں کو تبھی ہٹایا جائے گا جب تہران کے ساتھ نیوکلیائی اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے سلسلے میں معاہدہ ہوگا۔