ایران کے خلاف تحدیدات ‘ حکمنامہ پر ٹرمپ کے دستخط

   

واشنگٹن 24 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج ایک ایگزیکیٹیو آرڈر پر دستخط کئے جس میں ایران کے خلاف انتہائی سخت تحدیدات عائد کی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ اس آرڈر کے ذریعہ کہا گیا ہے کہ جو معاشی معاملات امریکہ کے حدود میں ہیں ان تک ایران کے سپریم لیڈر اور دوسرے عہدیداروں کو رسائی نہیں دی جائے گی ۔ ٹرمپ نے ایران کے خلاف یہ تحدیدات ایسے وقت میں عائد کی ہیں جبکہ تین دن قبل ہی ایران نے کہا تھا کہ اس نے ایک امریکی ڈرون کو علاقہ میں مار گرایا ہے ۔ امریکہ نے بھی اپنا ڈرون مار گرائے جانے کی توثیق کی تھی ۔ ٹرمپ نے میڈیا سے کہا کہ ان کا ملک ایران یا کسی کے ساتھ ٹکراو نہیں چاہتا ۔