ایران کے خلاف سخت موقف اختیار کرنا ضروری : سعودی ولیعہد

   

Ferty9 Clinic

ریاض ۔ 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے عالمی برادری سے ایران کے خلاف مضبوط اور سخت موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا، تو کشیدگی بڑھے گی، جو عالمی معیشت اور مفادات کے لیے بھی ایک بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ تنازعہ کو عسکری کے بجائے سیاسی سطح پر حل کیا جائے۔ محمد بن سلمان کے بقول خطے میں کشیدگی اگر مزید بڑھی، تو اس سے تیل کی ترسیل متاثر ہو گی اور بین الاقوامی سطح پر ایندھن کی قیمتیں اتنی بڑھ جائیں گی کہ آج تک کسی نے ان کا تصور بھی نہیں کیا ہو گا۔ سعودی ولی عہد نے یہ بیان چودہ ستمبر کو تیل کی سعودی تنصیبات پر یمن کے حوثی باغیوں کے حملوں کے تناظر میں دیا۔