ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر ابھی بھی غور وخوص کیا جا رہا ہے : ٹرمپ

,

   

واشنگٹن23جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹر مپ نے ہفتہ کو کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ نئی پابندیاں عائد کرے گا اور اس کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کے سلسلے میں ابھی بھی غور وخوص کیا جا رہا ہے ۔ مسٹر ٹرمپ نے ہفتہ کو صحافیوں کو بتایا کہ ایران کے خلاف امریکہ اضافی پابندیاں کرے گا جن میں سے کچھ پابندیوں کو آہستہ آہستہ اور کچھ کو تیزی سے نافذ کر دیا جائے گا۔ امریکی صدر سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے سلسلے میں ابھی بھی غور کیا جا رہا ہے تب انہوں نے کہا‘‘جب تک مسئلہ حل نہیں ہو جاتا تب تک اس پر غور وخوص ہوتا رہے گا۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران کو نیوکلیائی ہتھیار تیار کرنے نہیں دے گا۔ رد عمل کے طور پر ایران کی فوج نے فوجی کارروائی کرنے کی غلطی کے متعلق امریکہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی طرح کاحملہ کرنا امریکہ کو مہنگا پڑے گا۔