واشنگٹن ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ایوانِ نمائندگان میں آج جمعرات کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف کسی عسکری کارروائی کا راستہ روکنے کے خلاف ایک قرارداد پر ووٹنگ کر رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک صفحہ پر مشتمل اس بیان کے ذریعے امریکی صدر کی جانب سے ایران کے خلاف خود سے فوجی کارروائی کے فیصلے کی صلاحیت محدود بنائی جائے گی۔ ڈیموکریٹس امریکی قانون سازوں نے صدر ٹرمپ کی طرف سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنے کے اقدام کو ’اشتعال انگیز اور غیرضروری‘ قرار دیا گیا تھا۔ ریپبلکن قانون ساز تاہم اس قرارداد کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
روس میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے
ماسکو، 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس کے کمچٹکا جزیرہ میں جمعرات کے روز زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریختر پیما پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی۔روسی سائنس اکیڈمی کے جیو فیزیکل سروے (جی ایس آر اے ایس) نے اس کی اطلاع دی۔جی ایس آر اے ایس کے ترجمان نے کہا کہ ‘‘ 4.0 شدت والے زلزلے کا مرکز 14 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا جو کہ پلانا سے 74 کلو میٹر دور ہے ’’۔اطلاع کے مطابق مقامی باشندوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس نہیں کئے جس کی وجہ سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔
زلزلے کے بعد سونامی الرٹ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔