ایران کے ساتھ زیادہ نرمی نہیں برتیں گے: بائیڈن

   

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے ایران کو زیادہ رعایتیں نہیں دیں گے۔ جاپانی وزیر اعظم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوشی ہے ایران نے مذاکرات میں شمولیت کی کوشش جاری رکھی ہے، تاہم ایران کے جوہری مذاکرات کے نتائج کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2015 ء کے ایران جوہری معاہدے کے پرزور حامی ہیں،لیکن تہران حکومت زیادہ رعایتوں کی امید نہ رکھے۔ دوسری جانب اسرائیل نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیارحاصل کرنے سے روکنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔