برلن : جرمنی کی نو منتخب وزیر خارجہ انالینا بئیربوک کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے لیے وقت ختم ہو رہا ہے۔ دوسری جانب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ تہران ویانا میں دنیا کے ساتھ اپنے جوہری مذاکرات میں سنجیدہ تھا۔ قبل ازیں ایران کے ایک اعلیٰ مذاکرات کار نے کہا تھا کہ کسی جوہری معاہدے کے حوالے سے عالمی طاقتوں اور تہران حکومت کے مابین اختلافات برقرار ہیں۔