برسلز۔ یورپی یونین نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ نیوکلیر مذاکرات درست سمت میں جا رہے ہیں۔ یورپی ذرائع کے مطابق آسٹریائی دارالحکومت ویانا میں جاری ان مذاکرات میں جلدی ایک معاہدہ طے پا جائے گی۔ تاہم اس تناظر میں وقت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک سفارت کار کے مطابق اگر مناسب وقت میں کوئی معاہدہ طے نہ ہوا تو یہ انتہائی تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ عالمی طاقتیں 2015 میں طے پائے ایران کی عالمی نیوکلیر معاہدہ کو بچانے کی کوشش میں ہیں۔