ایران کے ساتھ پہلے کی طرح معمول کے حالات بحال نہیں کئے جاسکتے : وزیراعظم اسرائیل

,

   


یروشلم: اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے کہا کہ جب تک ایران کی جانب سے اپنے پڑوسیوں کو ڈرانے اور دھمکانے کا سلسلہ جاری ہے، اس وقت تک ایران کے ساتھ معمول کے حالات اور کاروبار بحال نہیں کیا جاسکتا۔ مبینہ طور پر نتن یاہو کا یہ ریمارک امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کو نشانہ بنانے کیلئے تھا جنہوں نے کہا کہ اگر ایران قواعد کی پابندی کرے تو امریکہ نیوکلیئر معاہدہ میں دوبارہ شامل ہوگا۔ نتن یاہو نے دہشت گرد تنظیموں کی تربیت اور انہیں فنڈنگ کیلئے ایران کی مذمت کی۔