ایران کے سیٹلائٹ راکٹ خلا میں بھیجے جانے پر امریکہ کا اظہار تشویش

   

تہران: ایران نے 3 تحقیقی آلات سے لیس سیٹلائٹ کیریئر راکٹ خلا میں بھیج دیا ہے ۔میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے اعلان کیا گیا ہیکہ اس نے ایک سیٹلائٹ کیریئر راکٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس راکٹ میں 3 تحقیقی آلات نصب ہیں تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ راکٹ خلا میں کب بھیجا گیا اور نہ ہی یہ واضح ہیکہ آیا کوئی بھی چیز زمین کے گرد مدار میں داخل ہوئی ہے یا نہیں۔تاہم ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان احمد حسینی کا کہنا ہیکہ سیمرغ سیٹلائٹ کیریئر راکٹ (فینکس) کو 470کلومیٹر کی بلندی پر خلا میں بھیجا گیا اس کے علاوہ اس حوالے سے انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ انہوں نے مزید یہ کہا کہ اس راکٹ کو خلا میں بھیجنے کیلئے جو تحقیقی اہداف پیش کیے گئے تھے وہ حاصل کرلئے گئے ہیں تاہم انہوں نے تحقیق کی نوعیت کی وضاحت نہیں کی۔
دوسری جانب ایرانی ٹیلی ویژن نے راکٹ کے خلا میں بھیجے جانے کی فوٹیج نشر کرتے ہوئے اسے ایرانی سائنسدانوں کی ایک اور کامیابی قرار دیا۔