ایران کے صدارتی انتخابات حیدرآباد ، بنگلور و ‘راجمندری میں پولنگ اسٹیشن

   

حیدرآباد: ایران کے صدارتی انتخابات جمعہ 18 جون کو مقرر ہیں۔ جنوبی ہند میں ایرانی شہریوں کی کثیر تعداد کے پیش نظر کونسلیٹ کی جانب سے حیدرآباد ، بنگلور اور راجمندری میں تین پولنگ اسٹیشنس قائم کئے جارہے ہیں جس میں ایرانی باشندے حق رائے دہی سے استفادہ کر پائیں گے ۔ حیدرآباد میں واقع ایرانی کونسلیٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق 18 جون کو صبح 8 تا شام 6 بجے رائے دہی مقرر ہے اور 18 سال سے زائد عمر کے ایرانی شہری ووٹ دینے کے اہل ہوں گے ۔ ایرانی کونسلیٹ کو جنوبی ہند میں رائے دہی کے انعقاد کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ ریاستی حکومت کے عہدیداروں سے مشاورت کے ذریعہ رائے دہی مراکز پر معقول انتظامات کئے جارہے ہیں۔ رائے دہی مراکز پر سماجی فاصلہ اور ہیلت پروٹوکول برقرار رکھتے ہوئے رائے دہی کی اجازت دی جائے گی۔