پیرس: فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے ایران کی مشترکہ جامع ایکشن پلان کی خلاف ورزی کے فیصلہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔امانوئل میکرون نے صدر ایران حسن روحانی کیساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران اس معاملہ پر تشویش کا اظہار کیا۔یہ معلومات فرانسیسی حکومت کے جاری کردہ ایک بیان میں دی گئیں۔فرانسیسی صدر نے 2015 کے ویانا معاہدے کی خلاف ورزی کے ایران کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
