ایران کے نائب وزیرصحت کورونا وائرس سے متاثر

   

Ferty9 Clinic

تہران ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے نائب وزیرصحت کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ وزارت کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی جبکہ ایران میں کوروناوائرس نے بھی آہستہ آہستہ وباء کی صورت اختیار کرلی ہے۔ اس موقع پر وزیرصحت کے میڈیا ایڈوائزر علی رضا وہاب زادہ نے بھی نائب وزیرصحت ہریرچی کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی ایک ٹوئیٹ کے ذریعہ توثیق کی ہے۔ حالیہ دنوں میں انہیں ایک پریس کانفرنس کے دوران بار بار کھانستے ہوئے اور پسینہ میں شرابور دیکھا گیا تھا۔