ایران کے پاس زیادہ وقت نہیں‘ جرمنی کا انتباہ

   

برلن ۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران 2015ء کی عالمی نیوکلیر معاہدہ کو بچانے کی کوششوں کو ٹال رہا ہے۔ ہائیکو ماس نے خبردار کیا ہے کہ سمجھوتہ کی بحالی کا متبادل زیادہ دیر تک موجود نہیں رہے گا۔ وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ تہران حکومت عالمی نیوکلیر معاہدہ کی بحالی کی کوششوں کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ کی بحالی کوششوں میں تاخیر سے معاملات مزید الجھ سکتے ہیں اور خدشہ ہے کہ مذاکرات کا دروازہ بند ہوجائے گا۔ انہوں نے ہفت روزہ ڈیئر اشپیگل سے گفتگو میں مزید کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بے چینی ہو رہی ہے کہ ایک طرف سے ایران ویانا میں جاری مذاکراتی عمل کو موخر کر رہا ہے اور دوسری طرف سمجھوتہ کے بنیادی نکات سے مزید دوری اختیار کرتا جا رہا ہے۔