ایران کے 13 ویں صدارتی انتخابات 18 جون کو ہونگے

   

Ferty9 Clinic

تہران : ایرانی گارڈین کونسل نے صدارتی انتخابات کے لئے 6 حتمی امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی توثیق کردی ہے۔اْمیدواروں میں موجودہ چیف جسٹس ابراہیم رئیسی، سابق جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی، پاسدارانِ انقلاب کے سابق سربراہ محسن رضائی، ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی، ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر سید امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی، اور رکن پارلیمنٹ علی رضا زاکانی شامل ہیں۔صدارتی انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد59 ملین 3 لاکھ 10 ہزار 307 ہے جبکہ 72 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے جارہے ہیں۔ایران کے 13 ویں صدارتی انتخابات کی رپورٹنگ اور کوریج 500 غیر ملکی نامہ نگار بھی کریں گے۔