ایران کے 6 ہزار مقامات کو نشانہ بنانے امریکہ کا دعویٰ

   

واشنگٹن، 13 مارچ (یو این آئی) امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے “آپریشن ایپک فیوری” کے دوران ایران میں تقریباً 6,000 مقامات کو نشانہ بنایا۔امریکی سنٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس کارروائی کے دوران ایران کے اندر ہزاروں ٹھکانوں پر حملے کیے گئے ۔ اس مہم میں ایران کے تقریباً 60 بحری جہازوں اور 30بارودی سرنگیں بچھانے والے جہازوں کو نقصان پہنچایا گیا یا انہیں تباہ کر دیا گیا۔امریکی سنٹرل کمانڈ کے مطابق جن دیگر مقامات کو نشانہ بنایا گیا ان میں فوجی اڈے ، اسلحہ بنانے والی فیکٹریاں، بیلسٹک میزائل کے مراکز، آبدوزیں اور فضائی دفاعی نظام شامل ہیں۔ امریکی فوج کے تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ آپریشن کے آغاز میں ہونے والے فضائی حملوں کے دوران ایران میں ایک اسکول پر غلطی سے ہونے والے حملے کا ممکنہ طور پر ذمہ دار امریکی فوج ہی ہو سکتی ہے ، تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا گیا ہے ۔