ایران ۔افغانستان پہلی ریلوے لائن کا افتتاح

,

   

تہران : ایران اور افغانستان کے درمیان پہلے ریلوے لنک کا افتتاح عمل میں آیا ۔ ایران کے کف سٹی سے 140 کیلومیٹر طویل یہ ریلوے لائن مغربی افغانستان کو مربوط کرے گی جس میں مزید 85 کیلومیٹر کی توسیع کے ساتھ یہ افغانستان کے شہر ہیرات تک پہنچے گی۔ ایران نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس ریلوے لائن سے وہ علاقائی ٹرانسپورٹ مرکز میں تبدیل ہوگا، جہاں ایشیائی ممالک کو اس کی بندرگاہ تک اپنی اشیاء کی منتقلی کی اجازت ہوگی۔