ایران ۔ امریکہ کشیدگی کم کی جائے: جانسن

   

لندن ; برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے ایران ۔ امریکہ کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سب سے اہم چیز یہ ہے کہ علاقہ میں کشیدگی کو کم کیا جائے ۔ جانسن نے ایران بحران سے نمٹنے کے اپنے طریقہ کار کی مدافعت کی ۔ واضح رہے کہ بورس جانسن بیرون ملک تعطیلات گذارنے گئے تھے اور کشیدگی کے وقت برطانیہ میں نہیں تھے ۔