ایران 360 عالمی دہشت گردی کی کارروائیوں کا ذمہ دار: امریکہ

   

واشنگٹن ۔24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے الزام عاید کیا ہے کہ ایرانی رجیم 40 سے زاید ممالک میں دہشت گردی کی 360 بڑی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ امریکی حکام نے کہا ہیکہ ایران میں ولایت فقیہ کے سیاسی نظام کے قیام بعد تہران عالمی سطح پر ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور دہشت گردانہ حملوں میں ملوث رہا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی رجیم کی عالمی سطح پر دہشت گردی کی 360 کارروائیوں کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی رجیم کی جانب سے سمندر پار دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے قدس فورس کو استعمال کیا گیا۔