حیدرآباد : وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے حیدرآباد کے دنڈیگل میں ایرفورس اکیڈیمی میں کمبائنڈ گریجویشن پریڈ کا معائنہ کیا۔ ہندوستانی فضائیہ کی بیشتر شاخوں سے تعلق رکھنے والے فلائٹ کیڈیٹس کی پری کمیشنگ ٹریننگ کی کامیابی سے تکمیل پر یہ تقریب منعقد کی گئی ہے۔ وزیردفاع نے مہمان خصوصی کے طور پر کمبائنڈ گریجویشن پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس تقریب کے دوران انہوں نے گریجویشن ٹرینز کو پریزیڈنٹ کمیشن بھی پیش کیا۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام تربیت کی تکمیل کرنے والے اپنے فرائض سے انصاف کریں گے‘۔ بعدازاں وزیرنے بالترتیب پرواز اور نیوی گیشن کی تربیت کی تکمیل کرنے والے فلائٹ کیڈیٹس کو ونگس حوالے کئے۔ انہوں نے ہندوستانی بحریہ، کوسٹ گارڈ اور دوست ممالک کے تربیت کی تکمیل کرنے والے عہدیداروں کو ونگس پیش کئے۔ انہوں نے پرواز اور گراونڈ ڈیوٹی میں میرٹ آنے والوں میں پریسیڈنٹ پلیک بھی پیش کیا ہے۔ اس موقع پر ایس یو ۔ تھرٹی طیارہ اور دیگر کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔
