ایرلائنس کی رکاوٹوں کے پیش نظر خصوصی آر ٹی سی بسوں کا انتظام

   

حیدرآباد 7 ڈسمبر (سیاست نیوز) جی ایچ آئی اے ایل اور ٹی جی ایس آر ٹی سی ایرلائن کی مسلسل جاری رکاوٹوں سے متاثرہ مسافروں کی مدد کے لئے متحدہ طور پر ایک خصوصی عارضی اقدام کے طور پر ٹی جی ایس آر ٹی سی خدمات دستیاب کرائی ہے تاکہ مسافروں کو کم دباؤ کے ساتھ گویا ان کی منزل تک پہونچنے میں مدد مل سکے۔ دو سلیپر بسیں پلر نمبر 8 پر آرائیول ریمپ سے روانہ ہوں گی۔ ایک چینائی کے لئے دوپہر 2.30 بجے جس کا کرایہ 2110 روپئے فی مسافر ہوگا اور دوسری بس بنگلور کے لئے دوپہر 2 بجکر 45 منٹ پر جس کا کرایہ 1670 روپئے فی مسافر رکھا گیا ہے۔ شام 6 بجے سے اضافی بسیں راجمندری، کاکیناڈا اور ویزاگ کے لئے زون ڈی سے چلیں گی۔ حکام نے بتایا کہ مسافروں کو ہونے والی سفری مشکلات کو دور کرنے کے لئے جی ایچ آئی اے ایل اور ٹی جی ایس آر ٹی سی نے مشترکہ طور پر مسافروں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے یہ اقدام اُٹھایا گیا ہے جس سے انھیں کچھ حد تک راحت ملے گی۔ (ش)