ایرو اسپیس اور دفاعی شعبوں میں تلنگانہ ملک کی سرگرم ریاست

   

دونوں شعبوں کو حکومت کی جانب سے کافی اہمیت دینے ریاستی وزیر کے ٹی آر کا دعویٰ
حیدرآباد : /23 جولائی (سیاست نیوز) وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے واضح کیا ہے کہ تلنگانہ حکومت ایرو اسپیس اور دفاعی شعبوںکو زیادہ ترجیح دیتی ہے اور ساتھ ہی ان شعبوں میں تلنگانہ ملک کی سب سے زیادہ سرگرم ریاست کے طور پر ابھری ہے ۔ ہوٹل تاج کرشنا میں ٹاٹا بوئینگ کی 100 ویں اپاچی پیوج لیج ڈیلوری تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ تاحال 100 اپاچی ہیلی کاپٹرس پیوج لیج حصوں کو ٹاٹا کمپنی نے تیار کیا ہے ۔
AH-64
اپاچی پیوج لیج ڈیلیوری تقریب میں کے ٹی آر نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ وزیر صنعت نے کہا کہ حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ایرواسپیس اور ڈیفنس شعبوں میں گزشتہ 5 سال کے دوران بڑے پیمانے پر ترقی حاصل کی ہے ۔ ساتھ ہی قیمتوں کے تعین کے معاملے میں حیدرآباد میں ایرواسپیس اور ڈیفنس شعبوں میں ایف ڈی آئی اور فیوچر ایرو اسپیس سٹیز کے رینکنگ 2020 ء میں عالمی سطح پر سرفہرست مقام حاصل کیا ۔ ایرواسپیس کے شعبہ میں غیر معمولی کامیابی حاصل کرنے پر محکمہ شہری ہوا بازی نے سال 2018-2020 میں تلنگانہ کو بیسٹ اسٹیٹ ایوارڈسے نوازا ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ میں ایرواسپیس شعبہ میں کافی مواقع ہیں ۔ ڈی آر ڈی او ، بی ڈی ایل ، ای سی آئی ایل ، پی ای ایل ، ایچ اے ایل جیسی اداروں کیلئے حیدرآباد محفوظ و پسندیدہ مرکز میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبہ کیلئے بنگلور سے زیادہ حیدرآباد میں خوشگوار ماحول ہے ۔ آدی بٹلہ میں ڈیفنس کاریڈار کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ ٹی ہب کے ذریعہ کئی اختراعی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ کورونا بحران کے دوران بھی پیداوار پر کوئی اثر نہیں پڑا ۔ تمام احتیاطی اقدامات کئے گئے ۔ ٹی ایس ، آئی پاس کے ذریعہ صرف 15 دن میں صنعتوں کے قیام کیلئے منظوریاں دی جارہی ہیں ۔