ایرو اسپیس سٹیز کی زمرہ بندی میں حیدرآباد سرفہرست

   

مختصر عرصہ میں تمام شعبوں کی قابل فخر ترقی ، ریاستی وزیر کے ٹی آر کا دعویٰ
حیدرآباد :۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے بتایا کہ ایف ڈی آئی سٹیز آف فیوچر 2020-21 نے رینکنگ میں شہر حیدرآباد کو سرفہرست مقام حاصل ہوا ہے ۔ کے ٹی آر نے آج صنعت و آئی ٹی محکمہ جات کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2019 میں آزاد تجارت کے معاملے میں سارے ملک کو تیسرا مقام حاصل تھا ۔ اس سال بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے سرفہرست مقام حاصل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیتی ایوگ کی جانب سے جاری کردہ انوویشن انڈیکس رپورٹ کے چار اہم ریاستوں میں تلنگانہ کو چوتھا مقام حاصل ہوا ہے ۔ ساتھ ہی وزیر بلدی نظم و نسق نے بتایا کہ انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن ( آئی ٹی پی او ) کے 28 ویں کنورجنس انڈیا 2021 انٹرنیشنل ایگزیبیشن کے چھٹویں اسمارٹ سٹیز انڈیا ( ایس سی آئی ) میں ریاست کے تین ایوارڈس حاصل ہوئے ہیں ۔ کے ٹی آر نے بتایا کہ گرین اینڈ کلین سٹی ۔ اسمارٹ ولیٹ ڈسپوزل میں یہ ایوارڈس حاصل ہوئے ہیں ۔ کورونا بحران اور لاک ڈاؤن کے باوجود تمام شعبوں میں تلنگانہ کی پیشرفت قابل ستائش ہے۔ ان معاملات میں حکومت کی جانب سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جارہا ہے ۔ جس کے سبب ریاست تلنگانہ اور اس کے شہروں کو قومی سطح پر ایوارڈز کے لیے منتخب کیا جارہا ہے ۔۔