٭٭ مکیش امبانی زیرقیادت ریلائینس انڈسٹریز کا مواصلاتی شعبہ ریلائینس جیو کو اپنی حریف بھارتی ایرٹیل پر سبقت حاصل ہوئی اور وہ ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا آپریٹر بن گیا ۔ مئی کے اعداد و شمار کے بموجب جیو کے اختتام ماہ تک اثاثوں کی مالیت 32.3 کروڑ وائرلیس صارفین تھی ۔جبکہ ایرٹیل کے صارف 32.04 کروڑ تھے ۔ ٹیلیکام ریگولیٹری اتھاریٹی آف انڈیا کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ووڈا فون ، آئیڈیا ہندوستان کے سب سے بڑے آپریٹر تھے جبکہ ان کے صارفین 38.76 کروڑ تھے ۔