ایرپورٹ میٹرو پراجکٹ کیلئے مٹی کی جانچ کے کام کا آغاز

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : باوقار ایرپورٹ میٹرو پراجکٹ سے متعلق ایک اور اہم کام میں ، حیدرآباد ایرپورٹ میٹرو لمٹیڈ نے کل سوائیل ٹسٹنگ ( مٹی کی جانچ ) کے آغاز کا اعلان کیا ۔ جو مٹی کی صلاحیت معلوم کرنے کیلئے کی جارہی ہے ۔ حیدرآباد ایرپورٹ میٹرو لمٹیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے کہا کہ ایرپورٹ میٹرو پراجکٹ کیلئے روٹ مقرر کرنے اور پیگ مارکنگ کی تکمیل کے بعد سوائیل ٹسٹنگ کو شروع کیا گیا ہے اور یہ کام تقریبا دو مہینوں تک کیا جائے گا ۔ 100 میٹرو پلر مقامات کیلئے جو آئیکیا سے شروع ہو کر شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ تک جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مٹی کی جانچ کے اس عمل میں سڑک کی سطح سے تقریبا 40 فیٹ کی گہرائی تک بور ہول کے ذریعہ مٹی کے نمونوں کو حاصل کر کے اس کی جانچ کی جاتی ہے ۔۔