شمس آباد ۔ 20 ؍ اکٹوبر ( سیاست نیوز) راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر انٹلی جنس یونٹ کے A بیاچ نے مختلف کارروائیوں میں تین مسافرین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 915.17 گرام سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب جدہ سے حیدرآباد آنے والے طیارہ کے تین مسافرین کے منجملہ ایک مسافر کے قبضہ سے 295.3 گرام سونا مالیتی 11,45,764 روپئے ‘ دوسرے مسافر کے قبضہ سے 303.36 گرام مالیتی 11,77,036روپئے اور تیسرے مسافر کے قبضہ 316.41 گرام سونا ‘ مالیتی 12,28,058 روپئے ضبط کرلیا گیا جس کی مجموعی مالیت 35,50,858 روپئے بتائی گئی ہے ۔ ان تینوں مسافرن کے خلاف کسٹمس قوانین کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے ۔