ایرپورٹ پر مزید7 بیرونی مسافر اومی کرون پازیٹیو

   

حیدرآباد ۔28 ۔ ڈسمبر (پریس نوٹ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر آج مزید 7 بیرونی مسافر اومی کرون پازیٹیو پائے گئے۔ اس طرح تلنگانہ میں اومی کرون کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 62 ہوگئی۔ متاثرہ 62 کے منجملہ 46 مسافر وں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی جبکہ 14 مکمل ویکسین لے چکے تھے ۔