ایرپورٹ پر 1144 گرام سونا ضبط

   

شمس آباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کے قبضہ سے 1144 گرام سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب دبئی سے آنے والی فلائیٹ نمبر Ek524 کے ایک مسافر کی تلاشی لینے پر اس کے انڈر ویر کے پاکٹ سے 1144 گرام سونا برآمد ہوا جس کی مالیت 61 لاکھ 72 ہزار روپئے ہے کو ضبط کرلیا گیا ۔۔