ایرپورٹ پر 41,102 مسافرین کی اسکریننگ، کوئی نیا کیس نہیں : راجندر

   

حیدرآباد 10 مارچ (پی ٹی آئی) وزیر صحت ای راجندر نے کہا ہے کہ مرکز نے عثمانیہ میڈیکل کالج میں کورونا وائرس کا معائنہ کرنے کے لئے لیباریٹری کے قیام کی اجازت دیدی ہے اور بہت جلد یہ لیب کھول دیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر تاحال 41,102 مسافرین کی اسکریننگ کی گئی جہاں 277 افراد متاثر پائے گئے۔ لیکن مکمل معائنوں کے بعد منفی پائے گئے۔