ایریا ہاسپٹل ظہیرآباد میں آکسیجن پلانٹ کے کاموں کا جائزہ

   

ظہیرآباد : رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ نے ایریا ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹرس اور اسٹاف کے ہمراہ آکسیجن پلانٹ کی تنصیب کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے یاد دلایا کہ ریاستی وزیرخزانہ ٹی ہریش راو کی خصوصی نمائندگی پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ایک کروڑ روپئے کی لاگت سے آکسیجن پلانٹ کی تیاری کی منظوری دی ہے ۔ ڈاکٹر شیشو انچارج ہاسپٹل نے آکسیجن پلانٹ کے قیام کیلئے برقی سپلائی ، شیڈ کی تعمیر کے علاوہ دیگر متعلقہ کاموں کی تفصیلات سے واقف کرایا ۔ رکن اسمبلی نے افسران کو آکسیجن پلانٹ کے کام کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ دورہ کے موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر راجو گوڑ کوویڈ کو آرڈینیٹر ضلع سنگاریڈی کے علاوہ ہاسپٹل کا اسٹاف اور ٹی ار ایس قائدین موجود تھے ۔