اسلام آباد ۔ 10 اگست (ایجنسیز) ہندوستانی ایرلائنس کیلئے فضائی حدود بند کرنے کی وجہ سے دو ماہ میں پاکستان کو 4.1 بلین روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ 22اپریل کے پہلگام حملہ کے بعد ہندوستان اور پاکستان نے ایک دوسرے کی ایرلائنس کیلئے اپنی ایراسپیس بند کردی تھی۔وزارتِ دفاع نے نیشنل اسمبلی (پارلیمنٹ) کو جمعہ کے دن بتایا کہ ایراسپیس بند کرنے سے پاکستان ایرپورٹس اتھاریٹی کو 4.1بلین پاکستانی روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ میڈیا نے یہ اطلاع دی۔