ایر انڈیا میں 5 سال تک تنخواہ کے بغیر جبری رخصت

,

   

نئی دہلی : ایر انڈیا نے اپنے ملازمین کیلئے ایک اسکیم کو منظوری دے دی ہے جس میں ’تنخواہ کے بغیر رخصت‘ (ایل ڈبلیو پی) کی گنجائش مرکزی نکتہ ہے۔ یہ رخصت 6ماہ سے دو سال کی رہے گی اور اِسے پانچ سال تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ چیرمین ایئر انڈیا راجیو بنسل ملازم کی موزونیت، اُس کی قابلیت اور صحت وغیرہ کو دیکھ کر اُس پر یہ اسکیم لاگو کرسکتے ہیں۔ ریجنل ڈائرکٹرس کمیٹی تشکیل دیں گے جو 15 اگسٹ تک لازمی (LWP) کے لئے اہل ملازمین کی فہرست بنائے گی۔