ایر انڈیا کے 100 فیصد حصص کی فروخت کا فیصلہ

   

نئی دہلی 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے قرض کے بھاری بوجھ کے شکار سرکاری ایر لائنس ادارہ ایر انڈیا کے حصص کے 100 فیصد فروخت کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں حکمت عملی کی اس سرمایہ نکاسی کے اقدام کے لئے خواہشمند بولی دہندگان کو 17 مارچ تک دلچسپی کے اظہار کا مکتوب داخل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔ حکمت عملی کے فیصلہ پر مبنی اس سرمایہ نکاسی کے ایک حصہ کے طور پر ایر انڈیا اپنے کم قیمت پر چلائے جانے والے معاون ایرلائنس ادارہ ایر انڈیا ایکسپریس کے حصص کی بھی 100 فیصد فروخت کا اعلان کیا ہے جس میں مشترکہ شعبہ کے ایر انڈیا سیاش کے 50 فیصد حصص بھی شامل رہیں گے۔ سال میں یہ دوسرا موقع ہے کہ حکومت ہند، ایر انڈیا کے حصص کی فروخت کا اعلان کیا ہے۔ ادارہ ایک طویل عرصہ سے خسارہ اور قرض کا شکار ہے۔ سرمایہ نکاسی کے وقت ایر انڈیا اور ایر انڈیا ایکسپریس کے ساتھ 23,286.5 کروڑ روپئے کا قرض بھی شامل رہے گا۔