ایر اور ایشان کاکنٹریکٹ میں واپس آنا خوش آئند : شاستری

   

نئی دہلی: سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ وہ شریس ایر اور ایشان کشن کو دوبارہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیے جانے پر خوش ہیں۔ دونوں کھلاڑی گزشتہ سیزن میں ڈومیسٹک میچز نہ کھیلنے کے باعث کنٹریکٹ سے باہر کردیے گئے تھے، لیکن اب رواں سیزن کے لیے انہیں دوبارہ شامل کر لیا گیا ہے۔ شاستری نے کہا ایر نے گزشتہ 18 ماہ میں ونڈے فارمیٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے، خاص طور پر چمپئنز ٹرافی میں۔ ایر نے اپنی تکنیک میں بہتری لائی ہے۔