وشاکھاپٹنم۔19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ونڈے میں شریس ایر اور رشبھ پنت نے آخری کے اوورز میں شاندار اور ریکارڈ ساز بیٹنگ کی اور دونوں نے مل کر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ ویسٹ انڈیز کے بولر رسٹن چیس کے ایک ہی اوور میں 31 رنز بناکر کر یہ ریکارڈ بنایا۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ سچن تنڈولکر اور اجے جڈیجہ کے نام تھا۔ دونوں نے سال 1999 میں نیوزی لینڈ کے خلاف حیدرآباد میں 28 رنز بنائے تھے۔ ہندوستانی اننگز کے دوران روسٹن چیس 47 واں اوور ڈالنے آئے جہاں ایئر نے انہیں 4 چھکے اور 1 چوکا مارا۔اسی اوور میں پنت نے ایک رن بھی لیا تھا۔ آف اسپنر نے اس دوران ایک نو بال بھی کیا۔ یاد رہے کہ ونڈے کرکٹ میں یہ 7 واں سب سے زیادہ مہنگا اوور ثابت ہوا۔سب سے زیادہ مہنگا اوور نیدرلینڈ کے خلاف سال 2003 میں ہرشل گبس نے مارا تھا۔ انہوں نے ایک ہی اوور میں 6 چھکے مارے تھے۔46 ویں اوور میں شیلڈن کوٹریل کو 24 رنز پڑے۔اس میں انہیں 4 چوکے اور 2 چھکے پڑے۔