ایزابیل کا سلمان کے بہنوئی ایوش کے ساتھ فلموں میں داخلہ

   

Ferty9 Clinic

بالی ووڈ کے کئی بڑے ستارے ایسے ہیں جن کے بھائی بہن نے بھی بالی ووڈ میں ڈبیو کیا ہے جس میں سلمان خان سے لیکر پرینکا چوپڑہ تک کا نام شامل ہے۔ اب خبر ہے کہ جلد ہی کملی گرل کیٹرینہ کیف کی بہن ایزابیل بالی ووڈ میں ڈبیو کرسکتی ہیں۔ خبروں کی مانیں تو ایزابیل کو لانچ کرنے کی تیاری بہت دنوں سے چل رہی تھی اب ان کو ایک اسکرپٹ کے لئے فائنل کردیا گیا ہے۔ خبر ہے کہ سلمان خان کے بہنوائی لویاتری فیم آیوش شرما کے ساتھ ایزابیل فلم میں دکھائی دے سکتی ہیں۔ فلم کرن للت بھٹانی کے ڈائرکشن میں بن رہی یہ فلم انڈین آرمی کے کچھ بہادر واقعات کے ارد گرد گھومتی ہے۔ بتایا تو یہ بھی جارہا ہے کہ آیوش شرما اس فلم میں آرمی آفیسر کے کردار میں دکھائی دیں گے جس کے لئے کافی دنوں سے آیوش کڑی محنت بھی کررہے ہیں۔ فلم کا ٹائیٹل ’’کواتھا‘‘ رکھا گیا ہے جو ہندوستان اور مائنمار کے بارڈر کا ایک گاوں ہے۔ یہ فلم حقائق پر مبنی ہے اور اس فلم کے لئے آیوش اور ایزابیل پرفیکٹ ہے۔