ایزال میں پہلی اے بی ڈیایم مائیکروسائٹ کا آغا ز

   

نئی دہلی: نیشنل ہیلتھ اتھارٹی نے ملک بھر میں آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کو تیزی سے اپنانے کیلئے 100مائیکرو سائیٹس پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا۔ میزورم ہندوستان کی پہلی ریاست بن گئی ہے جس نے اپنے دارالحکومت ایزال میں اے بی ڈی ایم مائیکرو سائیٹ کو فعال کیا ہے ۔ اس کے تحت حفظان صحت کی تمام سہولیات بشمول پرائیویٹ کلینک، چھوٹے ہاسپٹل اور لیبز کو اے بی ڈی ایم سے منسلک کیا جائے گا جو مریضوں کو ڈیجیٹل صحت کی خدمات فراہم کریں گے۔ اے بی ڈی ایم کے تحت 100مائیکرو سائٹ پروجیکٹ صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کی بڑی تعداد تک رسائی کا اقدام ہے۔
مائیکرو سائیٹس کا تصور پورے ملک میں ہیلتھ کیئر ڈیجیٹائزیشن کی کوششوں کو ایک مضبوط تحریک فراہم کرنے کیلئے پیش کیا گیا تھا۔ میزورم کی ٹیم کی کوششوں کے نتیجے میں ایزال ہندوستان میں پہلی اے بی ڈی ایم مائیکرو سائیٹ بن گئی ہے ۔ این ایچ اے دوسری ریاستی ٹیموں کی طرف سے اسی طرح کے پرجوش ردعمل کی منتظر ہے ۔‘‘ایزال میں، 23 اگست 2023 کو مائیکرو سائیٹ کے افتتاح کی تقریب میں ، صحت اورخاندانی بہبودمیزورم کی ایڈیشنل سکریٹری بیٹسی زوتھن پری سائیلونے کہا کہ ’’ہمیں پختہ یقین ہے کہ صحت کی خدمات کے ڈیجیٹائزیشن سے ہمیں ہمہ گیرصحت کوریج کے اپنے مقصد کے حصول میں مددمل سکتی ہے ۔ہماری صحت کی سہولیات پر ڈیجیٹل خدمات اور ڈیجیٹل ہیلتھ ریکارڈ تک محفوظ رسائی کے ساتھ، مریضوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ ہماری ٹیموں نے اے بی ڈی ایم کی اہلیت کے عمل کا باریک بینی سے مطالعہ کرنے کیلئے شعوری کوششیں کیں اور ایزال میں ہماری پہلی مائیکرو سائٹ کو چلانے کیلئے ایک عمل درآمد پارٹنر کا انتخاب کیا ہے ۔ ہم سب مشن موڈ میں عمل درآمد کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے تیار ہیں کہ ایزال مائیکرو سائیٹ ملک میں پہلی اے بی ڈی ایم مائیکرو سائیٹ کے طور پر اپنے رول پر پورا اترے ۔اے بی ڈی ایم مائیکرو سائیٹس کی وضاحت جغرافیائی خطوں میں کی گئی ہے جہاں چھوٹے اور درمیانہ درجے کے نجی حفظان صحت کی سہولیت فراہم کرنے والوں کو ساتھ لانے کیلئے رسائی سے متعلق مرکوز کوششیں کی جائیں گی۔ ان مائیکرو سائیٹس کو بڑے پیمانے پر اے بی ڈی ایم کے ریاستی مشن ڈائریکٹرز کے ذریعے نافذ کیا جائے گا جبکہ مالی وسائل اور مجموعی رہنمائی این ایچ اے فراہم کرے گی۔ اس پروگرام کے تحت ایک انٹرفیسنگ ایجنسی کے پاس اس علاقے میں حفظان صحت کی سہولیات فراہم کرنے والوں تک رسائی کیلئے ایک آن گراؤنڈ ٹیم ہوگی۔ یہ ٹیم اے بی ڈی ایم کے فوائد کے بارے میں بیداری پھیلائے گی اور سرویس فراہم کرنے والوں کو اے بی ڈی ایم کے تحت بنیادی رجسٹریوں میں شامل ہونے میں مدد کرے گی ۔اس کے علاوہ اے بی ڈی ایم کے استعمال کو فروغ دے گی تاکہ باقاعدہ طبی دستاویزات کیلئے ڈیجیٹل حل کو فعال کیا جا سکے ۔ مریض ان سہولیات پر بنائے گئے صحت کے ریکارڈ کو اپنے آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹس (اے بی ایچ ایز) کے ساتھ جوڑنے کے قابل ہوں گے اور اپنے فون پرکسی بھی اے بی ڈی ایم سے آراستہ پرسنل ہیلتھ ریکارڈ(پی ایچ آر)ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے ان ریکارڈکو دیکھنے اور شیئرکرنے کے قابل ہوں گے : (https: //phr.abdm.gov.in/uhi/1231)۔این ایچ اے نے اس سے پہلے ممبئی، احمد آباد اور سورت میں مائیکرو سائیٹ پائلٹس کی نگرانی کی تھی۔ ان پائلٹس سے حاصل ہونے والے سبق اور تجربات کو اے بی ڈی ایم کے تحت 100 مائیکروسائٹس پروجیکٹ کے مجموعی ڈھانچے میں شامل کیا گیا ہے ۔میزورم کے علاوہ، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، مہاراشٹرا اور چھتیس گڑھ سمیت دیگر ریاستوں نے بھی اے بی ڈی ایم مائیکر و سائٹس پرعمل درآمدسے متعلق اہم پیش رفت کی ہے ۔اے بی ڈی ایم کے تحت 100مائیکروسائیٹس پروجیکٹ سے متعلق مزید معلومات https://abdm.gov.in/microsites پردیکھی جا سکتی ہیں۔