ایسا انکشاف کروں نگا کہ راہل گاندھی منھ نہیں دکھا پاینگے، پارٹی سے باہر کاراستہ دکھانے پر کانگریس کے سابق وزیر کا بیان

,

   

کانگریس کے سابق مرکزی وزیر شریکانت جینا نے اتوار کو کہا کہ وہ راہل گاندھی کے خلا ف ایسا انکشاف کرییں گے وہ عوام کو چہرا دکھانے کے لایق نہیں چھوڑیں گے، سابق مرکزی وزیر نے پاڑٹی سے نکالنے کے ایک دن بعد یہ بیان دیا، پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں جینا کو اور کوراپٹ کے سابق ممبر اسمبلی کرشن چندر ساگر یا کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھایا گیا تھا۔
جینا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ۲۵ جنوری کو اڑیسہ کے دورے پ آیں گے میں اسی دن انکا پردہ فاش کرونگا تا کہ وہ عوام کو اپنا چہرہ دکھا نہ پایے، بہرحال کانگریس کے سربراہ کے خلا ف اپنے مجوزہ انکشاف کی وضاحت نہیں کی ہے۔
کانگریس سے باہر کئے جانے سے ناراض جینا نے کہا کہ راہل گاندھی نے واضح کردیا ہے کہ وہ کان کنی مافیا کا ساتھ دیں گے ۔ کبھی اتکل منی گوپ بندھو داس کا ساتھ دینے والی اوڈیشہ ریاستی کانگریس کمیٹی کی قیادت نے کان کنی مافیا کے ساتھ ہاتھ ملا لیا ہے ۔ حالانکہ اس طرف میں نے کئی مرتبہ راہل گاندھی کی توجہ مبذول کرائی ، لیکن انہوں نے کان کنی مافیا کا ساتھ دیا۔

مجاہد آزادی گوپ بندھو داس کو اوڈیشہ کا گاندھی کہا جاتا ہے ، جنہیں شاندار سماجی کاموں ، اصلاحات ، سیاسی کارکن ، صحافی اور شاعر ہونے کیلئے اتکل منی کا اعزاز حاصل ہے ۔