ایسا بھی گاؤں جو ایک دن خالی ہوجاتا

   

حیدرآباد /17 فروری ( سیاست نیوز ) ایک ایسا بھی گاؤں ہے جہاں کے لوگ ایک دن گھروں کو خالی کرکے چلے جاتے ہیں اور سارا گاؤں سنسان ہوجاتا ہے ۔ اس روایت پر 400 سال سے عمل آوری ہو رہی ہے ۔ پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے ضلع اننت پور کے تاڑی پتری میں ایک گاؤں واقع ہے جہاں پر ہر سال میگھا پورنمی کے دن گاؤں کے سارے لوگ سورج طلوع ہونے سے قبل گھروں سے نکل کر قریب میں حاجی ولی درگاہ چلے جاتے ہیں ۔ سب شام تک وہیں وقت گذارتے ہیں اور سورج غروب ہونے کے بعد رات 11 بجے تک گھروں کو لوٹتے ہیں ۔ اس دن گھروں میں آگ نہیں جلائی جاتی اور نہ ہی کوئی پکوان کیا جاتا ہے ۔ اسکولس کو بھی تعطیل دی جاتی ہے ۔ یہاں تک کے گاؤں چھوڑکر روزگار کیلئے جانے والے بھی اس دن اس قدیم روایت کا حصہ بن جاتے ہیں ۔ رات میں گھروں کو واپس ہوتے ہیں ۔ صاف صفائی کرنے کے بعد دوسری سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہیں ۔ اس روایت کو ’’ آگی پاڈو‘‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے ۔ زمانہ کی تیز رفتار ترقی اور تعلیم عام ہونے کے باوجود گاؤں کے لوگ اس روایت پر عمل کرتے ہیں ۔ ن