نئی دہلی: بی جے پی سینئر لیڈر سبرامنیم سوامی نے ملک کے معاشی بدحالی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنہیں معیشت کو سنبھالنے کی ذمہ داری ملی ہے وہ میڈیا کو مینج کرنے او رباتیں کرنے میں لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ابتر معاشی حالت کو سدھارنے کیلئے حکومت کو تجربہ کار لیڈروں او رپیشہ ور افر اد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولوگ مائیکرو اکنامکس کو سمجھتے ہیں وہی معاشی ماہرین ملک کی معیشت کو سدھار سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار سبرامنیم سوامی نے ریگنگ انڈیاز اکنامک لگیسی کتاب میں کیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ معیشت میں متعدد سنگین بنیادی کمیاں ہیں اور لئے ہماری معیشت بحران کی شکار ہے۔انہوں نے کہاکہ 1947ء کے بعد ایسا معاشی بحران کبھی نہیں آیا۔