ایسٹرا زینیکا ویکسین ’محفوظ اور موثر‘ یورپی ممالک میں استعمال شروع

   

برسلز: یورپی میڈیکل ریگیولیڑ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین ایسٹرازینیکا خون کے جمنے جیسے کسی بھی خطرے سے وابستہ نہیں ہے اور یہ بالکل ’موثر اور محفوظ‘ ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس بیان کے بعد یورپی یونین کے ممالک کی جانب سے جمعرات کو کہا گیا ہے کہ وہ ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے کا عمل دوبارہ شروع کریں گے۔ تاہم ناروے اور سویڈن ابھی ویکسین کا استعمال دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔جبکہ دوسری جانب ڈبلیو ایچ او اور یورپی میڈیسن ایجنسی دونوں کا یہی ماننا ہے کہ یہ ویکسین محفوظ ہے۔ای ایم اے کے اعلان کے بعد یورپی ممالک نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی جرمنی، فرانس، اسپین، اٹلی، پرتگال لتھوینیا، نیدرلینڈز اور بلغاریہ سمیت کئی ممالک میں ویکسین لگانے کا کام شروع کر دیں گے۔فرانس نے جمعرات سے کورونا وائرس کی پابندیوں کو مزید سخت کر دیا ہے۔