ایسٹرا زینیکا ویکسین پر آج فیصلہ

   

برسلز: یورپی یونین کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی یوروپین میڈیسن ایجنسی کی طرف سے کورونا وائرس کے خلاف ایسٹرا زینیکا ویکسین کے اس بلاک میں آئندہ استعمال سے متعلق فیصلہ آج کل میں متوقع ہے۔ اس وائرس سے بچاؤ کے لیے ایسٹرا زینیکا نامی برٹش سویڈش کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کے استعمال کی اس یورپی ادارے کی طرف سے باقاعدہ منظوری چند ماہ قبل دے دی گئی تھی۔