ایسٹر پر کے سی آر کی نیک تمنائیں

   

حیدرآباد ۔ 12 ؍ اپریل ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھرراو نے ایسٹر کے موقع پر تلنگانہ کی عیسائی برادری کے لئے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ’’ ہم یسوع مسیح کی عظیم تعلیمات بالخصوص غریبوں ‘ بیماروں اور ضرورتمندوں کی مدد کے عہد کو یاد کرتے ہیں ‘‘ ۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ یسوع مسیح کی عظیم قربانیاںموجودہ دور کی خوفناک وبا کو کوویڈ ۔19 سے مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ ابھرنے کی طاقت عطا کریں اور ایک صحتمند تلنگانہ کو یقینی بنائیں گے ۔کے سی آر نے عیسائی برادری کو اس موقع پر خلوص تہنیت پیش کی ۔