ایسٹ بنگال کلب کے قیام کے سو سال مکمل، ممتا بنرجی کی نیک خواہشات

   

میگھالیہ کے گورنر کا متنازعہ اور نفرت بھرا بیان، متعدد لوگوں کی مذمت
کولکتہ۔یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے ایسٹ بنگال فٹ بال کلب کے لیے ایسی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جسے قائم ہوکر جمعرات کو ایک صدی مکمل ہوجاتی ہے۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے اس کلب کے موجودہ اور تمام سابق کھلاریوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ پر لکھا کہ آج ایسٹ بنگال فٹبال کلب کے سو سال مکمل ہوگئے۔ اس کلب کا فٹ بال کے کھیل سے ایک عظیم الشان تعلق رہا ہے اور اس نے ملک میں کھیل کود کے فروغ میں اپنا حصہ ادا کیا ہے۔ ایسٹ بنگال فٹ بال کلب یکم اگست 1920ء کو قائم کیا گیا تھا۔ اسے معروف صنعت کار سریش چندرا چودھری نے قائم کیا تھا۔ اس کے اکثر کھلاڑیوں کا تعلق مشرقی بنگال سے رہا ہے۔ میگھالیہ کے گورنر ٹتھاگٹا رائے نے گزشتہ منگل کو ایک تنازعہ پیدا کردیا جب انہوں نے یہ سوال کیا کہ کیا ایسے وقت اس فٹ بال کلب کی تائید یا مدد کرنا مناسب ہے جبکہ ہم مغربی بنگال میں رہتے ہیں۔ انہوںن ے اپنے سرکاری ٹوئٹر پر مزید کہا کہ ’’ایسٹ بنگال اتھیلیٹک کلب اپنے قیام کی ایک صدی منارہا ہے کیا اس کے عہدیداروں کو کبھی یہ خیال بھی آیا کہ وہ لوگ کیوں ایسٹ بنگال کلب کی تائید کررہے ہیں۔ جب کہ خود مغربی بنگال میں رہتے ہیں۔ بعدازاں جب ان کے اس بیان پر بعض معروف شہریوں نے انہیں لتھاڑا تو انہوں نے اپنے بیان کی یہ وضاحت کی کہ گالیوں کی بوچھاڑ کی جارہی ہے اور بنیادی طور پر ان کی بات کو نہیں سمجھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں سے اکثر لوگوں نے اپنی مشرقی بنگال کی جڑوں کو فراموش کردیا اور اس نام کے کلب کی تائید کی۔ انہو ںنے ٹوئٹ کیا کہ میں مغربی بنگال میں بیٹھ کر مشرقی بنگال کی تائید کرتا ہوں تو مجھے بار بار یاد آتا ہے کہ ہمیں محض ہمارے مذہب کی وجہ سے یہاں سے ہانک کر نکال دیا گیا۔