ایسٹ زون میں فینسی نمبرپلیٹس کی بولی

   

حیدرآباد6ستمبر(یو این آئی) حیدرآباد ایسٹ زون میں کل گاڑیوں کے فینسی نمبرپلیٹس کی بولی ہوئی جس سے آرٹی اے کو 18 لاکھ روپئے کی آمدنی ہوئی۔ فینسی نمبر TS11Z 9999چرچ ایجوکیشنل سوسانٹی نے حاصل کیا۔ TS11 FA 0001 3.50 لاکھ روپئے میں کامینینی سائی شیوا ناگو نے حاصل کیا۔ اسی سیریز میں 0011 نمبر کو 1.55 لاکھ روپئے میں حاصل کیا گیا۔