ایسٹ کوسٹ ایکسپریس میں دھواں

   

حیدرآباد۔30نومبر ( یواین آئی ) یاداداری بھونگیر ضلع میں یادگیرگٹہ ونگاپلی کے قریب ایسٹ کوسٹ ایکسپریس ٹرین میں دھوئیں سے مسافرین میں دہشت مچ گئی۔ایرپائپ کے پھٹ پڑنے کے نتیجہ میں اچانک ٹرین کی مختلف بوگیوں میں دھواں پھیل گیا۔اس کے ساتھ ہی ٹرین کے عملہ نے فوری چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کو روک دیاجس کے سبب کوئی بڑاواقعہ پیش نہیں آیااور تمام مسافرین نے راحت کی سانس لی۔یہ ٹرین حیدرآباد سے ورنگل کی سمت جارہی تھی کہ یہ واقعہ پیش آیا۔