کولکتہ: ایسٹ کوسٹ ریلویز نے ریل بائی سیکل متعارف کرائی ہے جو اس کے اسٹاف کو روزانہ ٹریک کے معائنے ، ان پر نظر رکھنے اور مرمت وغیرہ جیسے کاموں میں مدد دے گی۔یہ گاڑی بتایا گیا ہے کہ متروکہ سیکلوں اور ریلوے کے فاضل سامان سے بنائی گئی ہے اور اسے ایک شخص تلف بھی کرسکتا ہے اور جوڑ بھی سکتا ہے۔ یہ سیکل 30 کیلو گرام وزنی ہے اور ریلوے ٹریک پر 10 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی اوسط رفتار سے چل سکتی ہے۔