واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے اپنے اسرائیلی ہم منصب بینجامن گینٹز سے ملاقات کی اور دونوں نے مغربی ایشیاء اورعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت دفاع کے ترجمان جوناتھن ہوفمین نے ایک بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی ۔ ہوف مین نے جمعرات کو کہا ‘‘دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیاء میں سلامتی اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔
روسی ہیکرز پر ڈیٹا چوری کرنے امریکہ کا الزام
واشنگٹن: امریکی حکام کا الزام ہے کہ روسی حمایت یافتہ ہیکر گروپوں نے کم از کم دو ریاستوں اور مقامی سطح کی انتظامیہ کا ڈیٹا چوری کر لیا ہے۔ امریکی حکام پہلے سے ہی صدارتی انتخابات میں روس کی جانب سے مداخلت کے خدشات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔
امریکہ کی وفاقی تفتیشی ایجنسی ایف بی آئی کے علاوہ سائبر اور انفرا اسٹرکچر سکیورٹی ایجنسیز نے مشترکہ طور پر ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کے ’بیرسرک بیئرز‘ اور ’ڈریگن فلائی‘ ہیکر گروپس نے گزشتہ ستمبر سے امریکی اہداف کے خلاف مہم چلا رکھی ہے اور وہ کئی بار سائبر حملے کر چکے ہیں۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت پر سامنے آئی جب انتخابات میں دو ہفتوں سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔
