ایسینٹ کی جانب سے سٹی چیپٹرز کا اعلان

   

حیدرآباد ۔ ایسینٹ فاؤنڈیشن ایک غیر منافع بخش اور ایک پیر ٹو پیر لرننگ پلیٹ فارم ہے جوکہ مقامی کاروباریوں کی مدد کے لیے سٹی چیپٹرز شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ایسینٹ جو تاجروں کو بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے میں مدد کرتا ہے، ملک بھر میں اراکین کے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔10 سالہ غیر منافع بخش تنظیم، جس کی بنیاد مارکو لمیٹڈ کے چیئرمین ہرش ماری والا نے رکھی تھی، مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیڈروں کو کاروبار کرنے کا طریقہ سمجھنے کے لیے کام کرتی ہے ۔