ایسی حکومت کے ساتھ ہرگز سمجھوتہ نہ کریں جو آئین کی پاسداری نہیں کرتی:کنہیا کمار

   

پیر کو جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلباء یونین (جے این یو ایس یو) کے سابق صدر اور سی پی آئی کے رہنما کنہیا کمار نے شہریت (ترمیمی) بل اور شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی) کے بارے میں مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت آئین کی پاسداری نہیں کرتی ہے تو لوگوں کو اس کے ساتھ تعاون اور کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔

شہریت ترمیمی بل اور این آر سی کے خلاف رانی راشمنی ایونیو میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قدیم قوانین میں ترمیم لانے کا حکومت کے اس اقدام کا مقصد اپنی ناکامیوں کو چھپانا ہے۔

ریلی کا اہتمام جوائنٹ فورم نے کیا۔

اگر مرکزی حکومت آئین کی خلاف ورزی کرتی ہے تو پھر عام لوگوں کو بھی اس کے مخالف ہونا چاہئے… ہم یہ ثابت کریں نہ کریں کہ ہم شہری ہیں۔ اگر حکومت کو کوئی شک ہے تو انھیں تحقیقات کرنی ہوں گی۔ ہم اپنی شہریت ثابت کرنے کے لئے حکومت کے پاس نہیں جائیں گے۔

کنہیا کمار کے ساتھ دیگر رہنماؤں اور مقررین نے بھی شرکت کی ، جن میں کنن گوپناتھن شامل تھے ،جو کشمیر میں اظہار خیال کی آزادی کے پابندی کے بعد اپنے سرکاری عہدے سے خود دستبردار ہوگئے تھے، سی پی آئی کے کویتا کرشنن اور فارورڈ بلاک کے رکن اسمبلی علی عمران بھی اس اجلاس میں شریک رہے۔

گوپی ناتھ نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت نے مسلمانوں کو نہیں ہندوؤں کو بے وقوف بنا دیا ہے۔ ‘ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں۔ ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہم قوم کے لئے لڑ رہے ہیں۔ ہم اس طرح قوم کو تیار کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہماری آنے والی نسل ہم پر فخر کرے… لیکن اب جو بھی حکومت کے خلاف کچھ بھی کہے گا اس پر ملک دشمن کا لیبل لگایا جاتا ہے۔